• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’فضل الرحمان کی فلم اب مزید چلنےوالی نہیں ‘‘

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی فلم اب مزید چلنےوالی نہیں، یہ نہ اب چل رہی ہے،نہ ہی ہمیں آگے چلتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔

پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتےہوئے فواد چوہدری نے مزید کہاکہ اپوزیشن کہتی ہے کہ ان کے تمام کیس چھوڑ دیے جائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا کون سا ذاتی پیسہ ہے،چھوڑ دیتے ہیں لیکن عوام نے تحریک انصاف کو اس لیے ووٹ دیا ہے کہ ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں۔

تازہ ترین