جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طبیعت ناساز ہونے پر نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو سینے میں تکلیف کے ساتھ قے کی شکایت ہے۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اسپتال میں داخل ہونے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ زیادہ کھانا کھانے کے باعث ان کے معدے میں تکلیف ہوئی، جس کے بعد انہیں چکر آنا شروع ہوئے۔
سربراہ جے یوآئی نے کہا کہ چکر آنے کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طبیعت میں وہ اب تھوڑی بہتری محسوس کررہے ہیں ۔