• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بتایا جائے آئی ایم ایف سے کن شرائط پر معاہدہ ہوا،مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام کو بتایا جائے آئی ایم ایف سے کن شرائط پر معاہدہ ہورہا ہے۔

مریم اور نگزیب نے کہا کہ بتایا جائے ڈالر کتنا بڑھے گا، گیس بجلی کی قیمتیں کتنی بڑھیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل حکومت چور دروازے سے آئی ایم ایف سےمعاہدہ کرنے لگی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام سے حقائق چھپائے جارہے ہیں، ان تمام چیزوں کو چھپانے کے لیے قومی اسمبلی اجلاس موخرکیا جارہا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ٹیکس چوروں کو ایمنسٹی دینے کا انتظام مکمل کرلیا گیا ہےاور ان چوروں کو چھپانے کے لیے صدارتی آرڈیننس لایا جائے گا۔

تازہ ترین