لاہور (نمائندہ جنگ)قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز آج نیب لاہور میں تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونگے۔ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے حمزہ شہباز شریف کی طلبی کا نوٹس ماڈل ٹاؤن رہائشگاہ پر موصول کروا دیا ہے جس میں حمزہ شہبازکو مکمل ریکارڈ کیساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز سے مختلف اکاؤنٹس سے فنڈز منتقل ہونے کے بارے میں تفتیش کی جائیگی۔