• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان حکومت کا کوئٹہ میں چڑیا گھر بنانے کا فیصلہ

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں چڑیا گھر بنانے کافیصلہ کر لیا آئندہ سال کے پی ایس ڈی پی میں فنڈز مختص کرنے کافیصلہ ہنہ اوڑک اور سپین کاریز میں چڑیا گھر کیلئے زمین مختص کر دی جائے گی ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے کراچی اور لاہور کی طرز پر کوئٹہ میں بھی چڑیا گھر بنانے کیلئے آئندہ سال کی پی ایس ڈی پی میں رقم مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کیلئے زمین بھی مختص کر لی گئی ہے، سپین کاریز یا ہنہ اوڑک کے مقام پر چڑیا گھر بنا یا جائے گا۔ 
تازہ ترین