• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کو طبیعت ناساز ہونے پر گزشتہ روز نجی اسپتال منتقل کیا گیاتھا، انہیں سینے میں تکلیف کے ساتھ قے کی شکایت تھی۔

اسپتال میں داخل ہونے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے بتایا تھا کہ زیادہ کھانا کھانے کے باعث ان کے معدے میں تکلیف ہوئی، جس کے بعد انہیں چکر آنا شروع ہوئے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی طبیعت اب پہلے سے بہت بہتر ہے، انہیں رات گئے اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے، ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

تازہ ترین