• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں دھماکا، امریکی سفارتخانے کی مذمت

بلوچستان کے درالخلافہ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی و فروٹ منڈی میں ہونے والے دھماکے کی امریکی سفارت خانے کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔

پاکستان میں امریکا کے سفیر پال جونز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔


سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کی مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہیں۔

پال جونز نے دھماکے سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی و فروٹ منڈی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد شہید جبکہ 48 زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین