• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے اُبھرتے ہوئے اداکار کارتک آریان کو چیلنج دیا گیا ہے کہ وہ اپنے خوبصورت بال کٹوالیں اور گنجے ہوجائیں جبکہ کارتک کی مینجر نے انہیں منع کردیا اور کہا کہ بے شمار لڑکیاں اُن کے بالوں کی دیوانی ہیں۔

بھارتی اخبار ہندستان ٹائمز کے مطابق کارتک آریان اور بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان آج کل اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں اُدے پور کے دورے پرہیں، جہاں کارتک نے ایک شو میں شرکت کی۔ دوران شو انہوں نے ایک چیلنج گیم ’truth and dare‘ کھیلا اور اسی میں میزبان نے انہیں ایک چیلنج دے ڈالا۔

چیلنج میں تھا کہ کارتک اپنے سر کے تمام بال کٹوالیں اور گنجے ہوجائیں، یہ سننا تھا کہ کارتک نے فوراً اپنے مینجر کو کال کی اور اُن سے پوچھا کہ مجھے سنجے لیلا بھنسالی کی جانب سے تنالی رمان کی بایئوپک کرنےکی آفر ہوئی ہے، اگر میں اس کردار کے لیے گنجا ہوجاوں تو؟

کارتک کے سوال پر پہلےتو اُن کی مینجر حیران ہوگئیں پھر بے ساختہ کہنے لگیں ’نہیں!!کیسے لگو گے کارتک؟ اتنی لڑکیاں مرتیں ہیں تمہارے بالوں پر‘ اس کے بعد شو میں موجود تمام افراد بے ساختہ ہنسنے لگے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بالی ووڈفلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے اداکار کارتک آریان اپنی کامیاب فلموں، دلکش اور منفرد اسٹائل کی وجہ سےفلم انڈسٹری میں بےحدمقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔ اُن کے لاجواب فیشن سینس کے ساتھ ساتھ اُن کا ہیر اسٹائل بھی نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو بےحد پسند ہے۔

تازہ ترین