کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں خودکش دھماکے میں جاں بحق آٹھ افراد کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ہزارہ ٹاؤن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
نماز جنازہ میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو، صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری، مشیر عبدالخالق ہزارہ، رکن اسمبلی قادر نائل اور ہزارہ برادری کے افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، نماز جنازہ کی ادائیگی کی بعد جاں بحق افراد کی تدفین ہزارہ ٹاؤن قبرستان میں کردی گئی۔
واضح رہے کہ ہزار گنجی خود کش حملے میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد سمیت 20 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔