کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں خودکش دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح ہونے والے خودکش دھماکے میں 20 افراد جاں بحق اور تقریبا 40 افراد زخمی ہوئے تھے، ہزار گنجی خودکش دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او شالکوٹ خلیل بگٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقدمے میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشت گردی اور ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔
دوسری جانب خودکش دھماکے کے خلاف ہزارہ برادری کے افراد کا کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر احتجاج کئی گھنٹے سے جاری ہے، سیکڑوں افراد کے دھرنے اور رکاوٹوں کے باعث مغربی بائی پاس پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔
مظاہرین ہزار گنجی خودکش حملے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔