• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز سے نیب کی 3؍ گھنٹے تفتیش، منگل کو پھر طلب

لاہور (نمائندہ جنگ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف، مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز قومی احتساب بیورو نیب لاہور میں پیش ہو گئے۔ حمزہ شہباز سے اثاثہ جات سے متعلق تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی اور انہیں 16اپریل کو دوبارہ طلب کر لیا گیا ۔ حمزہ شہباز نے نیب ٹیم کو بتایا کہ مالی معاملات سلمان شہباز دیکھتے ہیں، میں صرف سیاسی معاملات دیکھتاہوں۔ بتایا گیا ہے کہ نیب نے حمزہ شہباز کو 11 بجے طلب کیا تھا لیکن وہ ایک گھنٹہ 20 منٹ تاخیر سے نیب آفس پہنچے ۔ حمزہ شہباز سے پوچھ گچھ کے دوران نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے مختلف سوالات کئے۔ان سے پوچھا گیا کہ 2003ء میں آپ کے اثاثے 2کروڑ روپے تھے، اب 41کروڑ روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔ ذرائع آمدن کیا تھے ؟۔ حمزہ شہباز نے جواب دیا کہ ہمارے بزنس ہیں، مختلف ذرائع آمدنی ہیں۔
تازہ ترین