اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان کسٹمز سروس کے بنیادی سکیل نمبر20 کے عہدیدار فیض احمد نے ڈائریکٹر آئی پی آر انفورسمنٹ سنٹرل لاہور کے عہدے کا چارج دے کر ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ریسرچ (کسٹمز) کراچی کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ ایف بی آر کے ممبر ایڈمن شاد محمد خان نے جمعہ کو نوٹیفیکیشن نمبر 1060 سی 2019/II جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل نمبر اٹھارہ اور سترہ کے پندرہ افسروں کو موجودہ عہدوں سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔