• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خبریں بےبنیاد،ایکسائز سمیت کسی بھی ادارےکےڈیفالٹر نہیں،شاہ محمود قریشی

ملتان(نمائندہ جنگ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملتان ایکسائز سمیت کسی بھی ادارے کے ڈیفالٹر نہیں اور نہ ہی کسی قسم کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے شائع شدہ خبروں میں کوئی صدا قت نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایکسائز کی جانب سے قادر پور راں میں واقع شاہ محمود قریشی کے ڈیرے کا ٹیکس کا نوٹس موصول ہواجس میں ڈیرے کی جگہ گودام ظاہر کیا گیا۔جس کی درستی کیلئے محکمہ ایکسائز کو درخواست دی تھی۔درخواست منظوری کے مرحلے میں تھی کہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے ڈیفالٹر ہونے کا الزام لگایا گیا۔اس حوالے سےالزامات بے بنیادہیں۔
تازہ ترین