اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) معلوم ہوا ہے کہ حکومت دس وزارتوں کے انیس وفاقی ادارے صوبوں، گلگت بلتستان، آئی سی ٹی کو منتقل کرنے کی تجویز پرغور کر رہی ہے ۔ ذ رائع کے مطابق یہ وہ دارے ہیں جو 18یں تر میم کے تحت صو بوں کو منتقل ہونے چا ہئیں ۔ان میں وزارت تعلیم کے 7، ٹیکسٹائل ڈویژن4، میری ٹائم افیئرز کے 2 ادارے ، وزارت صنعت و پیداوار، داخلہ، پیٹرولیم، بین الصوبائی رابطہ، اوورسیز پاکستانیز کا ایک،ایک ادارہ شامل ہے ۔ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کا ایک ادارہ صوبوں کو منتقل کرنے کی تجویزہے ۔