لاہور (نمائندہ جنگ) جمعیت علماء پاکستان نے مولانا فضل الرحمان کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے اسلام آباد میں دھرنا دیں گے تو جمعیت علماء پاکستان میں اس دھرنے میں شامل ہو گی اگر وہ حصول اسلام آباد کے لئے ایسا کریں گے تو پھر انہیں سو سو سلام یہ پیشکش گزشتہ روز جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کی۔