کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر ) سول ہسپتال کوئٹہ دتو وارڈ کے زیر انتظام امراض قلب کاشکار بچوں کے لئے 22اپریل سے 2 روزہ پیڈیاٹریکس کارڈیالوجی فری کیمپ لگایا جائیگا جس میں آغاخان ہسپتال کراچی کے ڈاکٹرزبچوں کامعائنہ کرینگے ۔ کیمپ کوارڈنیٹر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شمائل مندوخیل نے’’ جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کیمپ سول ہسپتال او پی ڈی کی نئی عمارت میں لگایا جائے گا جہاں آغا خان ہسپتال کراچی کے ڈاکٹرز کی ٹیم 22اور23اپریل 2019ء کو صبح9 سے شام 6بجے تک مریضوں کامفت معائنہ کریں گے کیمپ میں امراض قلب کا شکار ایک دن کی عمر کے بچوں سے 16سال تک کے افراد کا چیک اپ کیا جائے گا اس سلسلے میںمریضوں کی رجسٹریشن کے لئے دتو وارڈ سول ہسپتال کوئٹہ سے رجوع کیا جائے ۔