• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ بم دھماکے کے خلاف کراچی میں احتجاج

کوئٹہ بم دھماکے کے خلاف کراچی میں احتجاج
کوئٹہ میں ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے کے شہداء کے جنازے تدفین کیلئے لے جائے جا رہے ہیں

کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کے خلاف کراچی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

کراچی کے علاقے انچولی پر ہونے والے مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں آج تک کسی ایک بھی واقعے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں نہیں لایا گیا۔

کوئٹہ بم دھماکے کے خلاف کراچی میں احتجاج
کوئٹہ میں ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے

مقررین نے یہ بھی کہا کہ محب وطن پاکستانیوں کی شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

تازہ ترین