• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لٹیروں پرہاتھ ڈالا،جمہوریت کوخطرہ نہیں،حکومت مدت پوری کریگی،شاہ محمود

ملتان(نمائندہ جنگ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کا سفر شروع ہو چکا ہے، لٹیروں پر ہاتھ ڈال دیا ،انہیں جیل جانایا لوٹی دولت واپس کرنا ہوگی، ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ، حکومت اپنی مدت پوری کریگی، اسمبلیوں سے باہر بیٹھنے والوں کو انتظار کرنا ہوگا،2023ء کے انتخابات میں بھی عوام حکومت کی پالیسیوں کے تسلسل کی بدولت ایک بار پھر واضح اکثریت سے تحریک انصاف کو اقتدار میں لائیں گے،اپنے منشور کے مطابق صحیح سمت پر گامزن ہیں،پی پی 218 کے ضمنی انتخاب میں عوام نے پی پی ، ن لیگ کے مشترکہ امیدوار کو شکست دیکر تحریک انصاف پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 157کی مختلف یونین کونسلوں کے دورہ کے دوران پی پی 218 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر ملک واصف مظہر کی کامیابی اورمختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کی تحریک انصاف میں شمولیت پر اظہار تشکر ،وفود سے ملاقاتوں میں کیا،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ زین قریشی ، پی پی 218سےرکن صوبائی اسمبلی واصف مظہر سمیت مختلف یونین کونسلز کے چیئرمین ، کونسلرز و علاقہ کی سرکردہ شخصیات انکےساتھ تھیں ۔
تازہ ترین