لاہور(سٹاف رپورٹر) سینیٹر سراج الحق کودوبارہ امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب ہونے پر سیاسی و سماجی شخصیات کی طرف سے مبارکباد ی پیغامات کا سلسلہ جاری،گزشتہ روزچیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجا ظفر الحق نے سینیٹر سراج الحق کو فون کر کے دوسری مدت کیلئے امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پرمبارکباد دی اور کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان نے آپ پر دوبارہ اعتماد کا اظہار کر کے آپ کے ساتھ اپنی محبت کا ثبوت دیاہے، جماعت اسلامی کی ملک و ملت کیلئے خدمات قومی تاریخ کا ایک روشن باب ہے ۔ جے یو آئی کے رہنما پیر اعجاز ہاشمی نےبھی منصورہ میں سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی اور انہیں دوبارہ امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے انکی استقامت کیلئے دعا کی ۔