• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف گلوکار بی ہاورڈ کی کراچی میں پر فارمنس


مائیکل جیکسن سے مشابہت رکھنے والے گلوکار بی ہاورڈ نے کراچی میں لائیو کنسرٹ کیا۔

پورٹ گرینڈ کراچی میں ہونے والے رنگارنگ لائیو کنسرٹ میں جیسے ہی بی ہاورڈ اسٹیج پر آئے تمام حاضرین نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔

امریکی سنگر اور مائیکل جیکسن سے غیر معمولی مشابہت رکھنے والے بی ہاورڈ نے مائیکل جیکسن کے کئی مشہور گانوں کو نہ صرف پرفارم کیا بلکہ ان کا انداز بھی ماضی کے اس مشہور گلوکار کی یاد دلاتا رہا۔

بی ہاورڈ کی پرفارمنس دیکھنے اور سننے والوں کی بڑی تعداد پورٹ گرینڈ پہنچی ۔

انہوں نے ماضی کے عالمی شہرت یافتہ گانوں کو گاکر مائیکل جیکسن کے دیوانوں کے دل جیت لئے، حاضرین نے انہیں دل کھول کر داد دی۔

کراچی میں سُروں کے رنگ بکھیرتا بی ہاورڈ کا لائیو کنسرٹ رات دیر تک جاری رہا۔ 

تازہ ترین