• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ کوئٹہ کے ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، کمیونٹی

دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) حسینی مشن نیدر لینڈ ادارہ جعفریہ ،محفل علی اور دیگر تنظیموں نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔ ان تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا کہ آخر کب تک ہزارہ و شیعہ برادری کے ساتھ ظلم و ستم ہوگااور ان کا ناحق خون بہایا جائے گا۔ہالینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو فی الفور پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
تازہ ترین