• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وین میں آگ لگنے سے خواتین اور بچوں سمیت 12افراد جھلس کر زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد عبدالله کالج بنارس پل کے قریب وین میں اچانک آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ،اسپتال میں لائے گئے افراد میں 60سالہ جمال ،55سالہ طاہرہ ،30سالہ محمد رحمان ،28سالہ احسن،25سالہ ارمان ،24سا لہ عروبا،26سالہ صنم ،11سالہ عبدالوہاب، 2سالہ بلال،ایک سالہ زینب ،50سالہ عائشہ اور 28نازیہ شامل ہیں ۔
تازہ ترین