سکھر(بیورو رپورٹ)حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے پینے کے پانی کی قلت والے علاقوں میں متبادل ذرائع سے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ نساسک کی جانب سے کسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس کے باعث شہر کے گنجان آبادی والے متعدد علاقوں کے عوام مشکلات سے دوچار ہیں اور مردوخواتین سمیت چھوٹے بچے دور دراز علاقوں سے ہاتھ ریڑھی کے ذریعے پینے کا پانی بھر کر لانے پر مجبور ہیں، ایوان صنعت وتجارت سکھر کے صدر عامر علی خان غوری نے محکمہ نساسک کی ناقص کارکردگی، صفائی ستھرائی کی خراب صورتحال، سیوریج کے پانی کی موجودگی اور متعدد علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ نساسک مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔