• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کے تحت نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں عوامی اجتماع منعقد کیا گیا۔ اجتماع سے چیئرمین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ خوف خدا رکھتے ہوئے ایمانداری کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی کو اگر اقتدار ملا تو کسی قسم کی کوئی لسانی تفریق نہیں ہوگی، صوبہ سندھ ہمارا ہے اور اسے ایسا بنا دیں گے کہ ہر پاکستانی اس پر فخر کرے گا۔ پا کستان کا موجودہ نظام ناکام ہو چکا ہے اور نظام میں بہتر تبدیلی کے لئے درکار اصلاحات کا علم تجربے کی بنیاد پر صرف ہمیں ہے۔
تازہ ترین