• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری اور فریال احتساب عدالت اسلام آباد پہنچ گئے

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے سلسلے میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور اُن کی ہمشیرہ فریال تالپور اسلام آباد کی احتساب عدالت پہنچ گئیں۔

اس موقع پر غیر متعلقہ افراد کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں عدالت نے عبدالغنی مجید، عدیل شاہ راشدی، اقبال آرائیں سمیت 30 ملزمان کو بھی طلب کیا ہے۔

احتساب عدالت میں گزشتہ سماعت کے موقع پر دو خواتین نے عدالت کو اس کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کی پیش کش کی تھی۔

جوڈیشل کمپلیکس میں آصف زرداری اور دیگر کی پیشی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری اور رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے، سابق صدر سمیت دیگر ملزمان احتساب عدالت نمبر 2 میں پیش ہوئے ہیں۔

تازہ ترین