• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریر:عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل: زارا شاہ

ملبوسات: زاراز بائے راشد قریشی

آرایش SALEEK BY ANNIE:

عکّاسی:ایم کاشف

لے آؤٹ: نوید رشید

اگر آپ نے ہر حال میں خوش رہنےکا ہُنر سیکھ لیا، تو یقین مانیے ، آپ نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا۔ اس ضمن میں دانش وَروں کا کہنا ہے کہ ’’خوش رہنے کے لیے کسی خاص وجہ کی ضرورت نہیں ہوتی کہ خوشی تو ہر انسان کے اندر موجود ہے، بس اُسے باہر لانے کی کوشش کرنا ضرری ہے۔ ‘‘ اور اگر بات خوشیاں کشید کرنےکی ہو، خصوصاً لڑکیوں بالیوں کے لیے، تو اُن کی خوشی دیدہ زیب لباس زیبِ تن کرنا بھی ہے۔ یقین نہ آئے تو آزمالیں، جب مَن بوجھل، اُداس سا ہو، تو کوئی اسٹائلش سا پیراہن زیبِ تن کرکے ،خُوب سج دھج کر کسی سَکھی سہیلی سے میل ملاقات کے لیے چلی جائیں یا پھر کسی کو اپنے یہاں مدعو کرلیں۔ دونوں صُورتوں میں خوشیوں کی بارات نہ اُتر آئی، تو کہیے گا۔

صرف خوش ہی نہیں، بہت خوش ہونے کے لیے دیکھیے، ہماری آج کی بزم، ذرا سفید رنگ غرارے، چولی کا دِل کش انداز ملاحظہ فرمائیں۔ پلین غرارے کے ساتھ تھریڈ ورک سے آراستہ چولی خُوب میل کھا رہی ہے، تو ساتھ نیٹ دوپٹے پر گُلوں کی کٹ ورک بیل بھی جچ رہی ہے۔ اِسی طرح ویسٹرن انداز پیچ رنگ میکسی کا انداز دِل آویز ہے، تو سِلک فیبرک میں سیلف پرنٹڈنیلے رنگ، گھیردار شلوار کے ساتھ پیور سندھی ورک کی کُرتی کے بھی کیا ہی کہنے۔

پھر ایک جانب سیاہ رنگ پلین گھیردار غرارہ پینٹ کے ساتھ گہرے زرد رنگ میں جھلملاتے ستارہ ورک کی اسٹائلش شرٹ ہے، تو دوسری جانب سیاہ رنگ میکسی پر سلور اور سیاہ رنگوں کی چوڑی لیس کی آرایش بھی خُوب کِھل رہی ہے۔ اِسی طرح سفید رنگ ڈبل لیئر میکسی کی سج دھج کا بھی جواب نہیں۔ اِنر پھول دار ہے، تو اَپر پلین نیٹ کا، جس پر تھریڈ ورک کے ساتھ ریڈی میڈ سُرخ گلوں کی ہم آمیزی غضب ہے۔

اِن میں سے کوئی رنگ، کوئی انداز اپنا دیکھیں، ہر ایک یہی کہے گا کہ ؎کر کے سنگھار آئے، وہ ایسی ادا کے ساتھ…

تازہ ترین
تازہ ترین