• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کی نیب کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے نیب کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرادی۔

ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز نے نیب کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرادی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے ان کے گھر پر موجود خواتین کو ہراساں کیا، ڈی جی نیب شہزاد سلیم اورڈپٹی ڈائریکٹرچودھری اصغرکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

حمزہ شہبازآمدن سے زائد اثاثےاورمنی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے لیے آج نیب لاہور میں پیش ہوں گے۔

دوسری جانب نیب نے شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز، صاحبزادی رابعہ عمران اور جویریہ علی کو سوالنامے بھجوا دیے ہیں جن میں مبینہ منی لانڈرنگ اور بینک ٹرانزیکشنز کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔

تازہ ترین