• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ غربی،قبرستان اور مساجد آنے والوں کیلئےسہولتوں کی فراہمی کی ہدایت

کراچی( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ شب برات کی مقدس اور بابرکت رات کو عبادت کیلئے مساجد اور اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے آنے والوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو کے ہمراہ شب برات اور ایسٹر کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اظہار الدین احمد خان نے افسران کو ہدایات کی کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کیئے جائیں جبکہ قبرستانوں میں جھاڑیوں کی کٹائی اور اندرونی گذرگاہوں کو ہموار کرنے کا کام برق رفتاری سے مکمل کیا جائے، قبرستانوں کے اندر اور اطراف کے راستوں پر روشنی کے خصوصی انتظامات کیئے جائیں، قبرستان آنے والے زائرین کیلئے استقبالیہ کیمپس لگاکر ان کی ٹھنڈے پانی و مشروبات سے تواضع کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں پھول بھی پیش کیئے جائیں۔
تازہ ترین