• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ لوگ صدارتی نظام کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں‘ہم روکیں گے، زرداری

اسلام آباد(ایجنسیاں) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات بد سے بدترین ہوتے جارہے ہیں‘کچھ لوگ صدارتی نظام کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں ‘ہم اسے روکیں گے۔اسلام آباد میں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان میں روز نئے تجربے ہوتے ہیں‘ایک صحافی نے سوال کیا کہ ملک میں صدارتی نظام کی باتیں ہو رہی ہیں۔آصف زرداری نے جواب دیا کہ ہم صدارتی نظام کے قائل نہیں، انہیں کوشش کرنے دو، ہم روکیں گے۔سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ اس طرح بھی ہوتا ہے، اس طرح کے کاموں میں، یہ روز پاکستان میں نیا تجربہ کرنے کے موڈ میں ہیں۔صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ نے تیسری قوت کی بات کی لوگوں کو سمجھ نہیں آئی، اس پر آصف علی زرداری نے خوشگوار موڈ میں جواب دیا تجھ کو تو آئی نہ سمجھ۔

تازہ ترین