• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کی پھر نیب میں پیشی، آمدنی سے زائد اثاثوں پر پوچھ گچھ

لاہور(نمائندہ جنگ)قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازگزشتہ روز پھر نیب لاہور میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو ئےاور اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔نیب لاہور نے انہیں آمدنی سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کیا تھا۔ نیب لاہور کے ذرائع نے بتایا حمزہ شہباز سے نیب کی3رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نےپوچھ گچھ کی۔ نیب نے حمزہ شہباز کو والدہ کی جانب سےوصول ہونےوالی فارن کرنسی کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔حمزہ شہباز کی نیب آمد پر کارکنوں نے بھرپور انداز میں انکا استقبال کیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئےتھے۔
تازہ ترین