• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارک لین کمپنی سے تعلق نہیں، زرداری کا سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پارک لین نیب تحقیقات کے معاملے پر سابق صدر آصف علی زرداری نے پارک لین کی ملکیت سے متعلق سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے پارک لین کی ملکیت سے متعلق دائر درخواست دائر میں موقف اختیار کیا کہ پارک لین اسٹیٹ کنسٹرکشن کمپنی سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ صدر بننے سے قبل پارک لین کے 25 فیصد کے شیئرہولڈر تھا۔ صدر بننے کے بعد کمپنی کی ڈائریکٹر شپ چھوڑ دی تھی۔ ڈائریکٹر شپ چھوڑنے کے فیصلے سے سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو آگاہ کر دیا تھا۔ آصف علی زرداری نے درخواست میں استدعا کی ہے قرار دیا جائے کہ میرا کمپنی سے کوئی تعلق نہیں۔
تازہ ترین