• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن زرداری اور شریف سے باہر نکلیں‘

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن زرداری اور شریف سے باہر نکلیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ’پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون زرداری اور شریف سے باہر نکلے اور نئے سیاسی بیانئے پر توجہ دے۔‘


ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کرپشن کیسز سے گھبرائی قیادت نے دونوں سیاسی جماعتوں کا مستقبل تاریک کردیاہے۔

مقدموں سے توجہ ہٹانے کے لیے کبھی اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی ہوتی ہے تو کبھی صدارتی نظام جیسی غیر سنجیدہ بحثیں کرائی جارہی ہیں، لیکن ان سے کچھ نہیں ہوتا۔

تازہ ترین