آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات12؍شعبان المعظم 1440ھ 18؍ اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی کو ایمبولینس بناکر اس میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے گینگ پکڑا گیا۔

خانیوال پولیس نے جعلی ایمبولینس کے خفیہ خانوں سے 3 کروڑ روپے مالیت کی 1 من 12 کلو (تقریباً 52 کلو) منشیات برآمد کرلی۔

پولیس نے جعلی خاتون مریضہ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

ڈی پی او رانا محمد معصوم نے کہا کہ ملزمان بظاہر ایمبولینس میںخاتون کو مریضہ بناکر لے جارہے تھے۔

پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی ایمبولینس میں سوار ایک ملزم نے میلسی لنک نہر میں چھلانگ لگادی۔

تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا اور منشیات اور جعلی ایمبولینس قبضے میں لے لی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں