• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایندھن کی فراہمی بند، اہم شخصیات کے سیکیورٹی اسکواڈ کی خدمات معطل

ایندھن کی عدم فراہمی کے باعث اہم شخصیات کی سیکیورٹی پر مامور کراچی پولیس اسکواڈ کا فیول ختم ہوگیا۔

ایس ایس پی سیکیورٹی ون نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو فوری فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے مراسلہ ارسال کیا ہے۔

مراسلے میں ایس ایس پی ون سیکیورٹی نے کہا کہ یونت کےلیے مختص ایندھن مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے، واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث پولیس گاڑیوں کی فیول فراہمی معطل کردی گئی ہے۔

مراسلے میں مزید بتایا گیا کہ پانچ اپریل سے فیول سپلائی بھی بند ہے، ایندھن کی عدم فراہمی کے باعث کچھ اہم شخصیات کی پولیس اسکواڈ کی خدمات معطل کردی گئی ہیں۔

مراسلے میں یہ بھی بتایا کہ مارچ کے1 کروڑ 88 لاکھ سے زائد ادا نہیں کیے گئے جبکہ اپریل کے 2 کروڑ 52 لاکھ سے زائد واجبات پی ایس او کو ادا نہیں کیے جاسکے۔

ایس ایس پی ون سیکیورٹی کے مراسلے میں کہا گیا کہ محدود فنڈز کےباعث 63 لاکھ چالیس ہزار روپے ادا کیے گئے ہیں جبکہ مجموعی بقایا جات 3 کروڑ 77 لاکھ سے زائد ہوچکے ہیں۔

مراسلے میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی ڈویژن نے1 ارب 17 کروڑ سے زائد کے اضافی بجٹ کی درخواست دی تھی، بجٹ کی جانچ پڑتال کے بعد رقم کم کرکے 6 کروڑ 79تک کی گئی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ محکمہ داخلہ سندھ نےاضافی فنڈز کی منظوری کے لیے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کی ہے، سمری پراعتراضات کے جوابات کے باوجود تاحال سمری التوا کا شکار ہے، جسے ترجیحی بنیادوں پر منظور کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید