• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 لاکھ گھر سیاروں پر بنیں گے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نئے دعوے وہ کررہے ہیں، جن کے پرانے دعوے نشان عبرت بن چکے ہیں، یہ گھر بناسکتے ہیں نہ بس سروس، یہ صرف بے وقوف بناسکتے ہیں۔

وزیراعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 50 لاکھ گھر سیاروں پر بنیں گے، عوام دوربین سے ان کا مشاہدہ کریں گے۔

مریم اورنگ زیب نے کہا کہ عمران خان صاحب، شہباز شریف نے 2011ء میں آشیانہ اقبال اور آشیانہ قائد کی بنیاد رکھی تھی، یہ اسکیمیں نہ صرف مکمل ہوئیں بلکہ وہاں لاکھوں لوگ رہ رہے ہیں، عمران خان کو شہباز شریف کے مکمل شدہ منصوبے کی نقل مارنے میں نو ماہ لگے جس کو شہباز شریف نے دو سال میں مکمل کرلیا تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ عوام کی عمر بھر کی جمع پونجی لوٹنے کا منصوبہ ہے، عوام دھوکا دہی کے اس منصوبے سے دور رہیں۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹ بول کر کس کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہورہی ہے، انکا ریکارڈ ہے5سال میں میٹرو بن سکی نہ ایک سکول تعمیر ہوا اور نہ ہی ایک وارڈ بن سکا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عوام جاگتے رہیں، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ ہونے جارہا ہے، بتایا جائے کہ کتنی مدت میں کتنے گھر تعمیر ہوں گے؟

تازہ ترین