• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے اقوام متحدہ، امریکا اورفرانس کی جانب سے اسے الٹی میٹم دینے کی خبروں کو مسترد کر دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) چین نےاقوام متحدہ، امریکا اورفرانس کے جانب سے اسے الٹیمیٹم دینے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔چین کہا ہے کہ اسے اقوام متحدہ، امریک اورفرانس نے کوئی وقت نہیں دیا کہ وہ 23 اپریل تک پاکستانی تنظیم جیش محمد کے چیف مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دینے میں اپنی تکنیکی وجوہات کو ختم کرے۔چین نے کہا کہ یہ مسئلہ حل ہونے کی طرف بڑھ رہا ہے۔چین نے مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دینے کو تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر روکنے کو کہا تھا ۔تاہم اقوام متحدہ ، امریکا اور فرانس مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دینے کیلئے ڈائریکٹ یو این سیکورٹی کونسل چلے گئے تھے۔

تازہ ترین