• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مہیش بھٹ نے فلم کے سیٹ پر کنگنا کو چپل ماری تھی‘

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی بہن رنگولی چاندیل نے ہدایت کار مہش بھٹ سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے فلم کے سیٹ پر اُن کی بہن اداکارہ کنگنا پرکھنچ کے چپل ماری تھی۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رزدان بھی گزشتہ روز عالیہ کی حمایت میں بول پڑیں اور کنگنا کو آڑے ہاتھوں لے لیا، انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے شوہر مہیش بھٹ کی وجہ سے کنگنا اس انڈسٹری میں آئی ہے اور اُن ہی کی بیٹی کو بار بار تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے؟‘




جس پرکنگنا رناوت کی بہن رنگولی نے انہیں جواب دیا کہ مہیش بھٹ نہیں بلکہ انوراگ باسو نے کنگنا کو انڈسٹری میں بریک دیا تھا جبکہ مہیش بھٹ نے کنگنا کو فلم ’دھوکا‘ کے لیے سائن کرنا چاہا تھا مگر کنگنا نے خود کش حملہ آور کا کردار ادا کرنے سے منع کردیا تھا جس پر وہ نا صرف کنگنا پر چلائے تھے بلکہ فلم ’وہ لمحے‘ کی اسکرینگ کے دوران تھیٹر میں کنگنا پر چپل بھی کھنچ کرماری تھی۔


عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رزدان سے قبل بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا بھی عالیہ کی حمایت میں سامنے آچکے ہیں، انہوں نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’ڈیئر عالیہ مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے کہ آپ وقتی اداکاراؤں کی رائے کو اپنے کام پر اثر انداز نہیں ہونے دے رہی ہیں، مبارک ہو آپ کو اور آپ کی آگے بڑھنے کی اس لگن کو ۔‘ جس پر عالیہ نےبھی رندیپ کو خیر مقدم انداز میں جواب دیا۔


لیکن کنگنا کی بہن اس پر بھی خاموش نا رہیں اور انہوں نے رندیپ کو غیر مناسب زبان میں مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ عالیہ کو بچانے کے لیے نیپوٹزم (nepotism ) گروہ کی ہمت نہیں ہوئی تو تمہیں آگے کر دیا۔‘ رنگولی نے رندیپ کو الزامات کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا ہے کہ مجھے پتہ ہے کہ فلم ’انگلی‘ کی شوٹنگ کے دوران رندیپ نے کنگنا کو ہراساں بھی کیا تھا۔

کنگنا اور رنگولی نے نہ صرف عالیہ بھٹ کو تنقید کا نشانہ بنا یا بلکہ بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں نیپوٹزم گینگ کا سرغنہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ کنگنا کی فلم ’مانیکر نیکا‘ باکس آفس پر دھوم نہیں مچا سکی تھی اور نہ ہی کسی بالی ووڈ فنکار نے انہیں اس فلم کے لیے سراہا تھاجبکہ عالیہ بھٹ کی فلم گلی بوائےکے آتے ہی پورے بالی ووڈ نےاُن کو اس فلم کے لیے بے حد سراہا تھااور عالیہ کی یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

جس کے بعد کنگنا کی جانب سےمسلسل عالیہ اور ان کے حمایتوں پر تنقید کا سلسلہ جاری ہےاور اب تو اُن کی بہن رنگولی چاندیل بھی کنگنا کی طرح عالیہ کے حمایتوں کو بھرپور جواب دیتی نظر آرہی ہیں۔

تازہ ترین