• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’سیکیورٹی ادارے جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے‘‘

بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ اورماڑہ میں فائرنگ کے واقعے کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، سیکیورٹی ادارے جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے اورماڑہ میں مسافروں کو قتل کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ اورماڑہ میں مسافر بسوں سے اتار کر 14 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعہ کوسٹل ہائی وے پر بزی چڑھائی کے مقام پر گزشتہ رات پیش آیا، جس میں تماممسافروں کے شناختی کارڈ چیک کر نے کے بعد 14 مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ دہشت گردوں کو کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، عوام کی جان وہ مال کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گردی کے تازہ واقعے میں اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے بس کے مسافروں کو اتار کر ان پر فائرنگ کر دی جس کےنتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تازہ ترین