• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیوٹ اسکولوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس آصف کھوسہ نے کہا ہے کہ جس اسکول کی پہلے 50 شاخیں تھیں وہ 100 یا 150 ہوچکی ہیں۔

پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں اضافے سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ پرائیوٹ اسکولوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ نجی اسکولوں کے ساتھ حکومت سرکاری اسکولوں پر بھی توجہ دیتی تو حالات یہ نہ ہوتے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے نجی اسکولوں کا معاملہ دیکھ لیں پھرسرکاری اسکولوں پرحکومت سے پوچھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کی حالت تو ابتر ہے، حکومت نے سرکاری اسکولوں پرکوئی توجہ نہیں دی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سرکار کو اس کا جواب دینا ہوگا، تعلیم، تعلیم اور تعلیم ہی سرکار کا مقصد ہونا چاہیے ۔

تازہ ترین