• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شب برأت پر زائرین کے استقبال کے لئے کیمپ لگائے جائینگے،ثروت اعجاز قادری

کراچی ( پ ر) سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ شب برأت پر پاکستان سنی تحریک کے تحت زائرین کے استقبال کے لئے ملک بھر میں استقبالیہ کیمپ لگائے جائینگے ، دودھ ،شربت ،چائے کی سبیلیں بھی لگائی جائیں گی ،متعلقہ ادارے اسٹریٹ لائٹس اور قبرستانوں کی صفائی و ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں شب برأت پر استقبالیہ کیمپ لگانے کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کارکنان اپنی مدد آپ کے تحت قبرستانوں کے اندر اور باہر کی صفائی کیلئے کام کریں ،مطلقہ اداروں سے رابطے کرکے راستوں میں جمع سیوریج کے پانی کو ختم کرائیں ۔
تازہ ترین