• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کا فیصلہ بلاجواز،عدالت میں جاؤنگا، نعمان بٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ اور بورڈ آف گورنرز میں جاری لڑائی کے بعد پی سی بی کے معاملات کشید ہوگئے ہیں۔ معطل بورڈ آف گورنرز کے رکن اور سیالکوٹ ریجن کے صدر نعمان بٹ نے پی سی بی کے فیصلوں کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کا دعویٰ ہے کہ نعمان بٹ کے خلاف کارروائی آئین کے مطابق کی ہے۔ حکومت کسی بھی طرح پی سی بی کے معاملات میں شامل نہیں ہے اس لئے آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کے خلاف کارروائی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے ماضی میں پی سی بی کے معاملات عدالت میں رہے ہیں۔ اس وقت حکومت بورڈ کے معاملات سے دور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں حکومت نے مداخلت کرکے بورڈ کے امور اسپورٹس منسٹری کو دے دیئے تھے اس لئے آئی سی سی کو پابندی لگانا پڑی۔ پی سی بی کی انتظامیہ اس وقت غیر جانب داری سے سارے معاملات چلا رہی ہے۔

تازہ ترین