ٹوکیو (عرفان صدیقی) پاک بھارت کشیدگی کے باعث ملتوی ہونے والا وزیر خارجہ کا دورہ جاپان 22؍ اپریل سے دوبارہ شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل بھارت کے ساتھ شدید سرحدی کشیدگی کے سبب شاہ محمود قریشی کا دورہ جاپان آخری وقت پر ملتوی کردیا گیا تھا جو حالات کی بہتری اور دوبارہ طے پانے کے بعد 22؍ اپریل سے شروع ہوگا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 3؍ روزہ دورے پر جاپان پہنچیں گے تو جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو سے ملاقات ہوگی جس میں پاکستان اور جاپان کے درمیان سیاسی و معاشی تعلقات کے فروغ اور خطے میں پاک بھارت کشیدگی پر بات چیت کی جائے گی۔