• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کے وفد کی پیر صبغت اللہ راشدی سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے اعلی سطحی وفد نے سینئر ڈپٹی کنو ینر عامر خان کی سر بر اہی میں حروں کے روحانی پیشوار اور مسلم لیگ فنکشنل کے سر بر اہ پیر صبغت اللہ راشدی (پیر پگارا) سے ملا قات کی جس میں ڈپٹی کنو ینروپا رلیما نی لیڈ ر سندھ اسمبلی کنو ر نوید جمیل ورکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری بھی مو جو د تھے جبکہ مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما صدر الدین راشدی بھی اس مو قع پر موجو د تھے ،ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے پیر پگا را کو پیپلز پا رٹی کی حکو مت کی جا نب سے شہر ی سندھ میں کی جا نے والی زیا دتیو ں شہر ی کو ٹے کی ملازمتوں کو جعلی ڈومیسائل کے ذریعے بھر نے اور دیہی کو ٹے کی ملا زمتوں کو فر وخت کر نے سے متعلق تفصیلی حقائق سے آگا ہ کیا اور41ہزار اعلان کر دہ ملازمتوں پر تحفظا ت سے آگا ہ کیا ۔
تازہ ترین