• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ : احکامات پر عمل نہ کرنے پر تعلیمی حکام خانیوال کو شو کاز نوٹس

ملتان ( سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر تعلیمی حکام خانیوال کو شو کاز نوٹس جاری کرنے، درخواست گزار کی برطرفی کی کارروائی آئندہ سماعت تک روکتے ہوئے سماعت 9 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے ، فاضل عدالت میں خانیوال کی گلناز بشیر ، شازیہ یوسف ، طاہرہ یاسمین اور قیصرہ شاہین نے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ 23 سال سے بطور انگلش ٹیچر فرائض دیانتداری سے انجام دے رہےہیں ،لیکن اب( بی اے) تھرڈ ڈویژن ہونے کی وجہ سے نوکری سے برخواست کرکے نوٹس جاری کردیا گیا ہے ، فاضل عدالت نے محکمہ تعلیم خانیوال کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ، دریں اثناہائیکورٹ نے تنخواہ کی ادئیگی نہ ہونے کی درخواست پر ہیلتھ حکام کو ادائیگی کا حکم دیاہے ، فاضل عدالت میں مظفر گڑھ کے محمد شہباز نے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ 2011ء میں ویکسی نیٹر تعینات ہوا بعدازاں 6 مئی 2014ء کو جونیئر ٹیکنیشن کی پوسٹ کے لئے درخواست گزار ی جس پر تعیناتی کردی گئی لیکن آج تک تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ، فاضل عدالت نے ہیلتھ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اگر درخواست گزار باقاعدہ فرائض ادا کررہا ہے تو فوری تنخواہیں بھی جاری کی جائیں۔
تازہ ترین