چین میں خاتون حلق سے مچھلی کا کانٹا نکالتے ہوئے پورا چمچہ نگل گئی،آپریشن کرکے نکالنا پڑا۔
بعض اوقات انسان کی معمولی غلطیاں بھی بڑی مصیبت کا سبب بن جاتی ہیں۔
چین میں بھی ایسا ہی کچھ ہو ا جہاں ایک خاتون حلق میں پھنسا مچھلی کا کانٹا نکالنے کی کوشش میں پورا چمچہ نگل گئی۔
ڈاکٹروں نے پہلے خاتون کا ایکسرے کرکے چمچے کی پوزیشن دیکھی جس کے بعد ایک آپریشن کرکے خاتون کے پیٹ سے چمچہ کامیابی کے ساتھ نکال لیا گیا۔