• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر گوہر نے ووٹر کی عمر بڑھانے کی بات کو غیر سنجیدہ کہہ دیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے ووٹر کی عمر بڑھانے کی بات کو غیر سنجیدہ کہہ دیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے ووٹ دینے کی عمر کی حد 18 سے 25 برس کرنے کی تجویز پر ردعمل دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے یہ کوئی سنجیدہ بات ہے یا کوئی تجویز ہے، اقوام متحدہ 15 سے 25 سال عمر کے افراد کو یوتھ کہتا ہے۔ آپ یو این کے مطابق یوتھ کہلانے والے افراد کو جمہوری پراسس سے کیسے آؤٹ کرسکتے ہیں؟

اُن کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللّٰہ نے ووٹرز کی عمر کی حد سے متعلق بات کی ہے، 18 سال والوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے سے ڈیموکریٹک پراسیس متاثر ہوگا۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ ووٹ دینے کےلیے پوری دنیا میں 18 سال کی عمر ہے،ایک ملک ایسا تھا جہاں 25 سال عمر کی حدتھی، اٹلی نے بھی آئین میں ترمیم کے بعد ووٹر کی عمر کی حد 18 سال کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 28 ویں آئینی ترمیم سےمتعلق پی ٹی آئی سےکوئی بات نہیں کی گئی، یہ اسمبلی مزید ترامیم نہیں کرسکتی، ترامیم تب کرنی چاہیےجب عوام اور تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ہو۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈپارٹمنٹ کو فیڈرل گورنمنٹ میں لینے یا این ایف سی کوٹچ کرنے کی ترامیم سے صوبے متاثر ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید