• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر ایم ٹی نے رواں ہفتہ ٹیوب کی طے شدہ ہڑتالیں معطل کردیں

لندن: آر ایم ٹی یونین نے ہفتہ میں چار دن کام کے تنازع پر رواں ہفتہ ہونے والی ہڑتالیں انتظامیہ کے ساتھ مثبت پیشرفت کے بعد معطل کردی ہیں.

آر ایم ٹی کے ترجمان نے کہا کہ آخری لمحوں میں ٹی ایف ایل نے اپنا مؤقف تبدیل کیا ہے جس سے ہمیں اپنے اراکین کے اُن خدشات پر مزید بات چیت کا موقع ملا ہے جو نئے ڈیوٹی شیڈولز کے نفاذ، تھکن اور حفاظتی مسائل سے متعلق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تنازع ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور اگرمسائل کو حل نہ کیا گیا تو مزید ہڑتالیں کی جائیں گی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید