• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کی پارلیمنٹ کیا قوم کی نمائندہ ہے؟ یہ زبردستی کب تک چلے گی، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان : فائل فوٹو
مولانا فضل الرحمان : فائل فوٹو 

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آج کی پارلیمنٹ کیا قوم کی نمائندہ ہے؟ یہ زبردستی کب تک چلے گی، بظاہر عوام کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہے لیکن عوامی رائے کو بدل دیا جاتا ہے، جو کیا جا رہا ہے وہ پاکستان کی بہتری کا راستہ نہیں، یہ بغاوت کو ابھارنے کا طریقہ ہے۔

کراچی میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت ملک جس گھمبیر صورتحال سے دوچار ہے اسے سنجیدگی سے لیا جائے، کے پی اور بلوچستان میں امن و امان مخدوش ہے، اندرون سندھ ڈاکوؤں کا راج ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمران امن و امان کے لیے سنجیدہ نہیں، نہ معیشت کی فکر ہے، آج کوئی شخص روز مرہ کی ضرورت پوری نہیں کر سکتا ہے نہ بچوں کو اچھی تعلیم دلا سکتا ہے، بین الاقوامی حالات کو بنیاد بنا کر عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرا دیا گیا ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ آج مسلح گروہ نکلتے ہیں فورسز کے قلعوں پر حملے کرتے ہیں، اس سے فورسز کا مورال گر رہا ہے اور مسلح گروہوں کا بڑھ رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید