• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسے ترقیاتی منصوبوں میں عوام کا پیسہ لگائیں گے جن کے نتائج یقینی ہوں، وزیرِ اعظم

فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: پی آئی ڈی 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسے ترقیاتی منصوبوں میں عوام کا پیسہ لگائیں گے جن کے نتائج یقینی ہوں۔

شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں رواں برس کے ترقیاتی بجٹ، آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ کےمنصوبوں کاجائزہ لیا گیا۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس میں کہا کہ بہتر کارکردگی والی وزارتوں کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر بجٹ فراہم کیا جائے گا، ایسے ترقیاتی منصوبوں میں عوام کا پیسہ لگائیں گے جن کے نتائج یقینی ہوں، پانی کے ذخائر اور پن بجلی منصوبے ترقیاتی بجٹ خرچ کرنےکی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

شہباز شریف نے پانڈا بانڈز کے کامیاب اجرا اور اس کی مارکیٹ میں پذیرائی پر وزیرِ خزانہ کی تعریف کی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں وزیرِ اعظم نے ریلوے، آئی ٹی اور وزارت پاور کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جائے، پانی کے ذخائر کو بڑھانے کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید