کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو اتوار کے روز کمر میں شدید تکلیف کے باعث نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹران کی ریٹرھ کی ہڈی کا معائنہ کررہے ہیں اور ان کے مختلف ٹیسٹ لئے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو اتوار کے روز ریڑھ کی ہڈی میں شدید تکلیف ہوئی جس پر انھیں فوری طور پر نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ اے پی ایم ایل کے ترجما ن کے مطابق ہسپتال میں ڈاکٹروں نے پرویز مشرف کے مختلف ٹیسٹ لیے ہیں جن کی رپورٹ آنے کے بعد مزید علاج سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا۔واضح رہے کہ ہفتے کے روز بھی پرویز مشرف کی طبیعت خراب ہوئی تھی اور معالجین نے انکی رہائشگاہ پر ان کا طبی معائنہ کیا تھا اور مختلف دوائیں تجویز کرنے کے ساتھ مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔